Phone: (021) 34815467   |   Email: info@almisbah.org.pk

فتاویٰ


جانوروں کی خریدوفروخت تول کر کرنا


سوال

آج کل قربانی کے لئے جانوروں کی خرید و فروخت کا معاملہ ملک کے ہر شہر میں ہو رہا ہے اور اس میں جانورتول کر بھی خریدے اور بیچے جارہے ہیں، تو آپ حضرات سے یہ دریافت کرنا تھا کہ کیا زندہ جانور کو تول کر بیچنا اور خریدناجائز ہے یا نہیں ؟ بعض درسی کتابوں میں لکھا ہے کہ زندہ جانور کو وزن کر کے بیچنا جائز نہیں، براہ کرم مدلل جواب عنایت فرمائیں تو نوازش ہوگی۔

جواب

اگر متعین جانور کافی کلو کے حساب سے نرخ طے کر لیا جائے اور خریدار کے سامنے جانور کا وزن کر کے کل وزن بھی بتا دیا جائے اور مجموعی قیمت بھی طے کرلی جائے تو باہمی رضا مندی سے تول کر زندہ جانور کی خرید و فروخت جائزہے۔

.


دارالافتاء : جامعہ دارالعلوم کراچی فتویٰ نمبر : 1316/5 المصباح : FDX:001
22 0