المصباح کے فتویٰ سیکشن کا بنیادی مقصد معاملات سے متعلق فقہی مسائل اور فتاویٰ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا ہے، تاکہ متعلقہ شعبوں کے افراد اور تحقیق کے خواہشمند علماء کو ایک ہی پلیٹ فارم پر مستند فتاویٰ میسر آئیں۔
زیادہ تر فتاویٰ المصباح کے مختلف شعبہ جات اور تجارتی اداروں میں کام کے دوران پیش آمدہ سوالات پر مبنی ہیں، اور فرضی صورتوں کے بجائے حقیقی مسائل کو سامنے رکھا گیا ہے تاکہ ان کا اطلاق عملی میدان میں مؤثر طور پر ہو سکے۔
استفتاء اور جواب کا مکمل مضمون مع دارالافتاء کا نام اور فتویٰ نمبر پیش کیا جاتا ہے، تاہم راز داری کے پیش نظر غیر ضروری تفصیلات (جیسے مستفتی و مجیب کا نام) ظاہر نہیں کی جاتیں۔
ان فتاویٰ کا مکمل ریکارڈ المصباح کے آرکائیو میں محفوظ ہے، اور حسبِ ضرورت اصل فتویٰ یا اس کی مستند نقل المصباح سے طلب کی جا سکتی ہے۔
اہم وضاحت:
- 1. المصباح خود دارالافتاء نہیں ہے، اگر ویب سائٹ پر مطلوبہ فتویٰ دستیاب نہ ہو تو مستند دارالافتاء سے براہِ راست رجوع کیا جائے۔
- 2. ہم شامل اداروں اور علماء کے حقوقِ ملکیت کا مکمل احترام کرتے ہیں، اور ان کے مواد کو صرف اجازت کے ساتھ یا عمومی اجازت کے تحت ہی شائع کرتے ہیں۔
- 3. ہمارا پلیٹ فارم مکمل طور پر غیر منافع بخش ہے، اور کوئی مواد مالی فائدے کے لیے استعمال نہیں کیا جاتا۔
- 4. ہم صرف معتبر ذرائع سے حاصل کردہ مواد شامل کرتے ہیں اور نشر سے پہلے اس کی درستی کو یقینی بناتے ہیں، تاکہ عوام کو مستند معلومات فراہم کی جا سکیں۔
اگر کسی ادارے یا فرد کو اپنے مواد کے استعمال پر اعتراض ہو، تو براہ کرم ہم سے رابطہ کریں۔ ان شاء اللہ ہم فوری جائزہ لے کر مناسب اقدام کریں گے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کاوش کو قبول فرمائے اور امت کے لیے نافع و مفید بنائے۔ آمین۔
- المصباح انتظامیہ