Phone: (021) 34815467   |   Email: info@almisbah.org.pk

فتاویٰ


تکافل کمپنی سے کار تکافل پالیسی لینا


سوال

پاک کویت تکافل میں شریک ہونا کیسا ہے؟نیزکیا میں اپنی کار کےلئے اس میں حصہ لے سکتا ہوں؟

جواب

پاک کو یت تکافل کمپنی میں شریک ہونا جائز ہے اور آپ اپنی کار کیلئے اس میں حصہ لے سکتے ہیں، اس لئے کہ جب تک پاک کویت تکافل کمپنی شرعی نگرانی کا اہتمام کر رہی ہے اس وقت تک اس کی تکافل پالیسیاں حاصل کرنا شرعاً جائز ہے۔
واضح رہے کہ یہ حکم اس وقت تک ہے جب تک کمپنی کے معاملات کی نگرانی علمائے کرام کرتے رہیں اور اس میں شرعی تقاضوں کو پورا کیا جاتا رہے، لیکن اگرکبھی خدا نخواستہ پاک کویت تکافل کمپنی کی طرف سے معاملات میں انحراف سامنےآیا یا کمپنی کے معاملات کی شرعی نگرانی کا اہتمام باقی نہیں رہا تو ایسی صورت میں دارالإفتاءسے اس کا اعلان کر دیا جائیگا، اس لئے تکافل پالیسی لینے والے حضرات کو چاہیے کہ وہ اس سلسلہ میں دارالافتاءسے رابطہ رکھیں اور وقتاً فوقتاً اس کی صورتحال معلوم کرتے ہیں۔ (کذا فی التبویب )والله سبحانه تعالى اعلم بالصواب

.


دارالافتاء : جامعہ دارالعلوم کراچی فتویٰ نمبر : 14/1445 المصباح : SF:006
19 0