ہماری دواساز کمپنی ہے جس میں مختلف قسم کی ادویات تیار کی جاتی ہیں۔ تیار شدہ ادویات کے لئے جو پیکنگ میٹیریل استعمال کیا جاتا ہے اس پر بعض دفعہ مصنوعات کی شناخت ، دوا کے مقاصد کا اظہار یا کاروباری ضروریات کے لئے کوئی کارٹون یا تصویر وغیرہ چھاپنے کی ضرورت پیش آتی ہےاس سلسلہ میں دو عدد لیبل آپ کی خدمت میں ارسال ہیں برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں کہ یہ ناجائز تصویر کے حکم میں داخل تو نہیں؟ان کو پیکنگ پر چھاپنے کی گنجائش ہے؟ان میں جو شرعی خرابی ہو براہ کرم اس کی نشاند ہی فرما دیں۔واضح رہے کہ یہ دوائی حاملہ خواتین کیلے بنائی گئی ہے، اس لیے ایسی علامت کا استعمال ناگزیر ہے۔
سوال کے ساتھ جو صورت منسلک کی گئی ہے وہ تصویر محرم میں داخل نہیں ہے، کیونکہ اس میں چہرےکے تمام اعضاء واضح نہیں ہیں ، البتہ اس میں ایک خاتون کے پیٹ اور سینے کی ابھار کو ظاہر کیا گیا ہے جبکہ شرعاًان اعضاء کو چھپانے کا حکم ہے، اس لئے اس شکل کو اس طرح ڈیزائن کیا جائے کہ پوشیدہ اعضاء کا ابھار واضح نہ ہوبلکہ کشادہ کپڑوں میں مستور ہو۔ واللہ اعلم بالصواب