Phone: (021) 34815467   |   Email: info@almisbah.org.pk

فتاویٰ


دوائی کی پیکنگ میں کارٹون یا تصویر کے استعمال کا حکم


سوال

ہماری کمپنی میں مختلف قسم کی دوائیاں تیار کی جاتی ہیں۔ تیار شدہ دوائیوں(Medicine)کی پیکنگ کیلئے جو ڈبے استعمال کئے جاتے ہیں ان کے اوپربعض اوقات مصنوعات کی شناخت ظاہر کرنے کیلئے ۔ دوا کے مقاصد کےاظہار یا کاروباری ضروریات کے تحت پیکٹ کے اوپر کوئی تصویر یا کارٹون و غیره بنانے کی ضرورت پیش آتی ہے ۔اس طرح اب ہم ایک دوائی کے اوپر ایک کارٹون چھپواناچاہ رہے ہیں ۔ کیا کارٹون کی تصویر نا جائز تصویر میں داخل ہےیا جائز؟

جواب

کارٹون کے بارے میں اُصولی بات یہ ہے کہ جن کارٹون میں چہرہ کے اعضا ناک کان آنکھیں وغیرہ بنے ہوئے نہ ہوں یا یہ چیزیں بالکل غیر واضح ہوں وہ شرعاً جاندار کی تصویر کے حکم میں نہیں ہیں اور بوقت حاجت ان کو چھاپنا اور استعمال کرنا جائزہے۔ لیکن سوال کے ساتھ منسلک کارٹون میں منہ اور آنکھیں نظر آرہی ہیں، اس لئے اس کو کسی کا غذ وغیرہ میں پرنٹ کرنےاور پیکنگ میں استعمال کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کارٹون سے منہ اور آنکھیں ختم کی جائیں۔ تاکہ یہ جاندار کی تصویر کےحکم سے بالکلیہ نکل جائے ؛ کیونکہ جاندار کی تصویر کے بارے میں احادیث میں سخت وعیدیں آئی ہیں، اس لئے بلا ضرورت و حاجت جاندار کی تصویر سے اجتناب کرنا لازم ہے۔۔۔۔ واللہ اعلم بالصواب


دارالافتاء : جامعہ دارالعلوم کراچی فتویٰ نمبر : 1806/47 المصباح : MDX:015
18 0