Phone: (021) 34815467   |   Email: info@almisbah.org.pk

فتاویٰ


ٹی وی، ریڈیو، اخبارات اور میگزین میں اشتہارات کے ذریعے پروڈکٹس کی فروخت کا شرعی حکم


سوال

ہمارا تعلق ایک ہربل ادویات بنانے والے ادارے سے ہے اور ہم 1986 سے ہربل ادویات تیار کر رہے ہیں۔ آپ سے سوال یہ ہے کہ کیاٹی وی اور ریڈیو پر اشتہار کے ذریعے اپنی پروڈکٹس بیچنا جائز ہے کہ نہیں؟ڈائی گیس ٹیبلٹ ہماری ایک کنزیومر پروڈکٹ ہے جو کہ ایک خوش ذائقہ چوسنے والی گولیاں ہیں اور ہاضمہ کو بہتر بناتی ہیں۔ اس قسم کی کنزیومر پروڈکٹس زیادہ ترعوام میں اشتہار دے کر بیچی جاتی ہیں کیونکہ ان کا تعلق براہِ راست لوگوں سے ہوتا ہے اور جب تک ان پروڈکٹس کا چرچانہیں ہو گا لوگوں کو اس کے بارے میں کیسے پتہ چلے گا۔ مثال کے طور پر ہمارے مقابلے میں ڈابر انڈیا کی ہا جملہ اور ہمدرد کی کار مینا ہیں۔ڈ ابر کی ہا جملہ کے آجکل ٹی وی پر بے تحاشہ اشتہار آتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی فروخت بھی بہت زیادہ ہے۔کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ٹی وی اور ریڈیو پراشتہار دینا " شرعاً جائز نہیں ہے اور ہم ٹی وی اور ریڈیو پراپنی پروڈکٹ کی تشہیر نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہماری پروڈکٹ کی فروخت دن بہ دن کم ہوتی جارہی ہے۔ آپ سےیہ درخواست ہے کہ آپ ہماری رہنمائی فرما ئیں اور یہ بتائیے کہ کیا مندرجہ ذیل میڈیا پراشتہار دے اپنی پروڈکٹ بیچی جاسکتی ہےکہ نہیں۔

• ٹیلی وژن
• ریڈیو
• اخبارات
• میگزین ورسالے

جواب

صورت ِمسئولہ میں ان ذرائع ابلاغ میں آپ کی ادویات کے اشتہار میں اگر جاندار کی تصویر نہ آئے اور نہ میوزک بجے تو کاروبار کی تشہیر کیلئے ان ذرائع ابلاغ پر تجارتی اشتہار دینے کی گنجائش ہے۔ (ماخذه تبویب 781/48) والله سبحانہ اعلم


دارالافتاء : جامعہ دارالعلوم کراچی فتویٰ نمبر : 998/53 المصباح : MDX: Old04
14 0