ہماری ایک دوا ساز کمپنی ہے ، ہم اپنی ایک پراڈکٹ کی تشہیر کے لئے ٹی وی چینلز پر اشتہار چلانا چاہتے ہیں، اس سلسلہ میں منسلکہ ویڈیو ایڈ کوملاحظہ فرما کر بتائیں کہ اس ویڈیو میں شرعی اعتبار سے کوئی خامی تو نہیں ہے ، اگر کوئی ممنوع بات ہو تواس کی نشاندہی کر کے ممنون فرمائیں۔ والسلام بینوا توجروا
استفتاء کے ساتھ بھیجی گئی ویڈ یو دیکھی گئی، اس میں ایک عورت بچے کو چپ کرارہی ہے۔ اس میں شرعی اعتبار سے درج ذیل خرابیاں ہیں:
ا: عورت کا چہرہ نظر آ رہا ہے، حالانکہ نامحرم عورت کو دیکھنا چاہے اسکرین پر ہی ہو جائز نہیں۔
۲: اس میں میوزک کی آواز بھی ہے، اور میوزک شرعا حرام ہے۔
اگر ان دو چیزوں کو ختم کیا جائے تو باقی کوئی چیز خلاف شرع معلوم نہیں ہوئی ۔ عورت کی آواز چونکہ شرعاستر میں داخل نہیں اس لئے اس کو باقی رکھنے میں شرعا حرج نہیں ۔ تاہم اگر اس کوبھی ختم کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔