درج ذیل مسئلہ میں شرعی رہنمائی درکار ہے:
ہم ایک پراڈکٹ کی تشہیر کے لئے ٹی وی چینلز پر اشتہار چلانا چاہتے ہیں، اس سلسلہ میں ہم نے ایک ویڈیو ایڈ بنایا ہے اس ایڈ میں کوشش کی گئی ہے کہ شرعی اعتبار سے کوئی خامی نہ ہو مثلا عورت کی تصویردکھائی ہے (جو کہ اس پراڈکٹ کے حوالے سے ناگزیر تھی) تو اس بات کا خیال رکھا ہے کہ لباس مکمل اور ڈھیلاڈھالا ہو تاکہ اس کا جسم نمایاں نہ ہو نیز اس بات کی بھی کوشش کی کہ عورت دیکھنے میں پرکشش نظر نہ آئےاور اسی طرح اس کا صرف چہرہ دکھایا گیا ہے۔یہ ایڈ آپ کی خدمت میں پیش ہے ملاحظہ فرما کر بتائیں کہ کیا یہ شرعی اعتبار سے درست ہے ؟ اگر کوئی ممنوع بات ہو تو اس کی نشاندہی کر کے ممنون فرمائیں۔
سوال کے ساتھ بھیجا گیا ایڈ کمپیوٹر میں دیکھا گیا ، اس ایڈ میں جوان عورت کا چہرہ کھلا ہوا نظر آرہا ہے۔مجمع محاسن ہونے کی وجہ سے چہرے کا کھلا ہوا ہونا موجب فتنہ ہے۔ اس لئے عورت کے کھلے چہرے کے ساتھ اس طرح کسی چیز کی تشہیر جائز نہیں۔ واللہ اعلم بالصواب
۔