Phone: (021) 34815467   |   Email: info@almisbah.org.pk

فتاویٰ


میڈیسن کمپنی کا ڈاکٹرز کو اپنی کمپنی کی دوا تجویز کرنے پر خصوصی ڈسکاؤنٹ دینے کا حکم


سوال

درج ذیل مسئلہ میں شرعی رہنمائی مطلوب ہے:

ہماری میڈیسن کمپنی ہے، ہم اپنی پروڈکٹ کی پروموشن کے لئے بعض دفعہ یہ طریقہ اختیار کرتے ہیں، کہ اگر کوئی ڈاکٹر تحریری طور پر یا بعض دفعہ زبانی یہ یقین دہانی کروائے کہ وہ ہماری پروڈکٹ کو مریضوں کو لکھ کر دیا کرے گا، تو ایسے ڈاکٹر کو اپنی پروڈکٹس خریدنے پر خصوصی ڈسکاؤنٹ دیتےہیں اس سلسلے میں ہماری طرف سے کوئی اصرار نہیں ہوتا کہ وہ مریضوں کو بلا وجہ ہماری ہی پروڈکٹ لکھ کر دے۔ تاہم چونکہ وہ ہماری پروڈکٹ خریدچکا ہوتا ہے ، اس لئے اسی دوا کو لکھنے میں ترجیح دیتا ہے، شرعاً اس صورت کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر ڈاکٹر مذکورہ ڈسکاؤنٹ کی وجہ سے مریضوں کے لئے ضرورت کے بغیر بھی آپ کی میڈیسن کمپنی کی پروڈکٹ لکھ دیتا ہو تو ڈاکٹر کے لئے ایسا کرنا جائز نہیں ہے ، تاہم اگر آپ کی طرف سے آپ کی کمپنی کی دوائی ہی تجویز کرنے کی لازمی پابندی نہیں ہوتی تو ڈاکٹر کو خصوصی رعایت کے ساتھ دوائی فروخت کرنا فی نفسہ جائز ہے۔


دارالافتاء : جامعہ دارالعلوم کراچی فتویٰ نمبر : 2057/12 المصباح : MDX:031
16 0