درج ذیل مسئلہ میں شرعی رہنمائی مطلوب ہے:
ہماری میڈیسن کمپنی ہے، ہم اپنی پروڈکٹ کی پروموشن کے لئے بعض دفعہ ان ڈاکٹرز جن کو ہم اپنی پروڈکٹ فروخت کر رہے ہوتے ہیں، ایسے بھی ہوتے ہیں جو باضابطہ ڈاکٹر نہیں ہوتے ، بلکہ اپنےتجربے کی بنیاد پر اس پیشے میں ہوتے ہیں، جن کو عرف عام میں عطائی ڈاکٹر بھی کہا جاتا ہے، ایسے ڈاکٹرز کو مذکورہ ڈسکاؤنٹ کے ساتھ یا بغیر ڈسکاؤنٹ اپنی پروڈکٹ فروخت کرنا جائز ہے؟
جو شخص قانونی طور پر سند یافتہ ڈاکٹر نہ ہو اس کے لئے لوگوں کا علاج معالجہ شرعاً اور قانونا ًدرست نہیں، لہذا ایسے شخص کو اپنی پروڈکٹ فروخت کر کے گناہ کے کام میں اس کے ساتھ تعاون کرنا درست نہیں۔