Phone: (021) 34815467   |   Email: info@almisbah.org.pk

فتاویٰ


اجتماعی قربانی میں گوشت کی تقسیم میں غلطی کا حکم


سوال

1. گوشت کی تقسیم میں اگر غلطی ہو جائے کہ مثلا کسی آدمی کا دو(2) نمبر گائے میں حصہ (3)نمبر تھا، لیکن سہوا یا عمدا اس کو تین (3) نمبر گائے کا حصہ نمبر3 دیدیا گیا اور تین (3) نمبرمیں جس کا حصہ تھا وہ گوشت لینے آیا اب اس کو دو (2) نمبر گائے کا حصہ نمبر تین (3)دیدیں ؟ یا جو صورت ہونی چاہئے وہ بتا دیں ؟

2. اگر یہ غلطی ایک ہی گائے میں ہو جائے مثلا 2 نمبر گائے کا حصہ نمبر5 ، حصہ نمبر6والے کو دیدیا گیا اور حصہ نمبر6 حصہ نمبر5کو دیدیا گیا تو کیا حکم ہے؟

جواب

(1)۔۔۔ اگر گوشت کے سب حصے برابر ہیں ، اور گوشت حاصل کرنے کیلئے آنے والے کو ساری صورت حال بتادی جائے اور وہ راضی ہو جائے تو یہ درست ہے، مگر اس کا مکمل اہتمام ہونا چاہیے کہ جس شخص کا نمبر جس گائے میں لگاہے،اس کو اسی گائے میں سے گوشت دیا جائے۔

(2)۔۔۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے، کیونکہ ایک ہی گائے کے گوشت کے حصوں میں تفاوت نہیں ہوتا جبکہ وزن وغیرہ ایک جیسے ہوں۔


دارالافتاء : جامعہ دارالعلوم کراچی فتویٰ نمبر : 2090/8 المصباح : Qp:002