ہم اپنے ادارے میں ہر سال اجتماعی قربانی کا نظم بناتے ہیں، اس عمل میں متعدد افراد شامل ہوتے ہیں، اور مختلف مرحلے انجام دیے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں شرعی ہدایات، رہنمائی اور احکام ومسائل کی وضاحت مطلوب ہے تاکہ تمام کام شرعی اصولوں کے مطابق انجام دیے جا سکیں۔
اجتماعی قربانی کا نظم بنانا بہت بڑی ذمہ داری ہے، جس میں لوگوں کی نیابت، شرعی احکام کی مکمل پاسداری اور قربانی جیسے عظیم شعائرِ اسلام کا احترام شامل ہوتا ہے۔ اس عمل میں دیانت، شفافیت کے ساتھ ساتھ شرعی اصولوں کی خاص رعایت ضروری ہے، کیونکہ:
ایک طرف یہ قربانی ادا کرنے والوں کی طرف سے عبادت کی ادائیگی کا مسئلہ ہے،
دوسری طرف اگر معاملات شرعی اصولوں کے مطابق ادا نہ ہوں تو کمائی کے حلال وحرام ہونے کا مسئلہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔
🎯 اجتماعی قربانی کے نظم میں جن اُمور کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے:
• ✅ کسٹمر کے ساتھ ایگریمنٹ اور بکنگ کی شرعی شرائط کا لحاظ
• ✅ جانوروں کی خریداری، معیار اور قیمت میں شرعی اصولوں کی رعایت
• ✅ ذبح اور تقسیم کے شرعی آداب
• ✅ سپلائر ایگریمنٹ کی درستگی
• ✅ گوشت تقسیم کے شرعی اصول
• ✅ قربانی کی کھال اور دیگر اضافی چیزوں کے احکام
• ✅ قربانی کے بعد بچی ہوئی رقم اور متعلقہ اصول وضوابط
📎 اس سلسلے میں دارالافتاؤں سے مختلف فتاویٰ جاری ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ فتاویٰ "المصباح کے فتاویٰ سیکشن: حلال ذبیحہ و قربانی" میں بھی موجود ہیں۔
المصباح نے ان فتاویٰ اور دیگر مستند تحریرات کی روشنی میں ایک تفصیلی شرعی ہدایات، چیک لسٹ اور نکات مرتب کیے ہیں۔
ذیل کے لنک سے ملاحظہ فرمائیں:
...