Phone: (021) 34815467   |   Email: info@almisbah.org.pk

فتاویٰ


اجتماعی قربانی میں گوشت کی پیکنگ وغیرہ مصارف حصہ میں شامل کرنا


سوال

ہماری تنظیم ہر سال بیوہ خواتین، یتیم بچوں اور غربا ءکے لیے اجتماعی قربانیوں کا انتظام کرتی ہے، قربانی میں حصہ دار افراد گوشت کی پیکنگ، ترسیل اور ان کے سوا دیگر اخراجات کے لیے الگ سے رقم نہیں دیتے تو کیایہ طریقہ ممکن ہے کہ ہم ان اخراجات کو ان کے حصے میں سے وصول کریں؟ اگر نہیں تو اس کی کیا ممکنہ صورت ہو سکتی ہے؟

تنقیح : سائل نے فون پر بتایا کہ لوگ ہم سے کہتے ہیں کہ آپ ہمیں ایک حصے کی رقم ترسیل وغیرہ کے اخراجات شامل کرکے بتائیں۔ ہم یہ اخراجات حصے میں شامل کرکے دیں گے، الگ سے نہیں دےسکتے۔ تو سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح سے یہ اخراجات حصہ میں شامل کرکے وصول کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

اگر قربانی میں حصہ لینے والے افراد کو یہ بات معلوم ہو (جیسا کہ عموماً یہ بات معروف اور معلوم ہی ہوتی ہے) کہ حصے میں پیکنگ اور ترسیل وغیرہ کے اخراجات بھی شامل ہیں تو ان اخراجات کو حصے میں شامل کرکے وصول کرنادرست ہے۔


دارالافتاء : جامعۃ الرشید کراچی فتویٰ نمبر : 61721 المصباح : QP:013