سافٹ ویئر اور AI سے متعلق بعض اہم مضامین میں خواتین یو ٹیوبرز بہترین انداز میں تعلیم دیتی ہیں۔کیونکہ ہماری نظر میں ابھی تک اس موضوع پر یو ٹیوبرز خواتین کے لیکچرز کے علاوہ کوئی دوسرا بہتر آپشن موجود نہیں ہے۔ لہذا ایسی صورت میں ان خواتین کے لیکچرز سننا اور طلبہ کوان لیکچرز کی طرف متوجہ کرنا کیسا ہے؟
جن موضوعات پر خواتین لیکچرز دیتی ہیں عام طور پر اس کی ضرورت مرد حضرات کے لیکچرزسے پوری ہو جاتی ہے ، اس لیے صورت مذکورہ میں اگر مرد حضرات کے لیکچرز سے ضرورت پوری ہوتی ہے توعورتوں کے لیکچر زسننے یا ان کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنے سے اجتناب کرناضروری ہے، البتہ اگر مرد حضرات کےلیکچرز سے ضرورت پوری نہ ہوتی ہو تو خواتین کے آڈیو لیکچرزسنے جاسکتے ہیں اور اگر آڈیو لیکچرزنہ ہوں تو ایسی صورت میں خواتین کی تصویر کو (بلر) دھندلا کر کے ان کے لیکچر زسننے اور ان کی طرف متوجہ کرنے کی گنجائش ہے، البتہ ایسی بے پردہ خواتین جن کے لیکچر ز سننے میں فتنہ کا خوف ہو ان کے لیکچرز سننے اور ان کا مشورہ دینے سے اجتناب کرناضروری ہے۔